پلازہ میئر
تحریر: بشیر قمر
غرناطہ کی کہانی مسلمانوں کیلئے بڑیمیڈرڈ میں یہ جگہ 17ویں صدی کی یادگاروں میں سے ایک یادگار ابھی باقی ہے۔ یہ جگہ چاروں طرف سے قدیم ، ؛پرانی عمارتوں، چھوٹی چھوٹی دکانوں اور اپنے کھلے میدان کی وجہ بہت پاپولر ہے۔ اس کھلے میدان میں اسپین کے بادشاہ فلپس کا مجسمہ بھی ہے جس نے اس کی مقبولیت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے اطراف میں جا بجا ریسٹورنٹ ہیں اور یہاں کے کھلے میدان میں ٹینٹ لگا کر گاہکوں کو کھانے پیش کئے جاتے ہیں ۔ یہاں سے گلی میں داخل ہونے پر پھر ایک ریسٹورنٹ کی سیریز شروع ہوتی ہے ۔ یہ عمارتیں خوشنما رنگوں سے سجائی گئی ہیں۔ یہاں دن ھر کافی رش رہتا ہے جبکہ رات بھر یہاں موسیقی اور میوزک کی آواز کونجتی رہتی ہے چو اس کے ریسٹورنٹ اور گاہکوں کی بدولت ہے

