بارسلونا میں آثار قدیمہ دریافت

تحریر: بشیر قمر
اسپین کے کئی اہم اور قدیم شہروں کے نیچے پرانی ابادیاں اور تہزیب دفن ہے جو وقتاً فوقتاً دریافت ہوتی رہتی ہیں۔ یہ واقعات اس وقت پیش آتے ہیں جب حکومت یا پرائیویٹ ادارے نئی عمارتوں ، میٹرو یا سڑک کی تعمیر یا مرمت کیلئے کوئی گہری کھدائی کرے۔ ابھی حال ہی میں بارسلونا میں ایک سڑک کی مرمت کیلئے جب زمین زیادہ کھودی گئی تو نیچے سے قدیم مکانات, حمام, گلیاں اور بازار دریافت ہوئے۔ زیر نظر ویڈیو میں محراب ، مندر اور چھوٹے چھوٹے کمرے نظر آرہے جس کے بارے میں اندازہ لگایا جا رہا ہے کے غالباََ دو ہزار سال پہلے کی تہذیب ہو گی جو دفن ہو چکی تھی۔
کھدائی کا کام روک دیا گیا اور محکمہ جاتی کارروائی شروع کر کے آثار قدیمہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ سڑک کو دونوں طرف سے بیریکیڈز لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور صرف مقامی ابادی یا علاقہ نشینوں کیلئے جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے تھوڑا سا راستہ بنا دیا گیا ہے تا کہ روزمرہ کی زندگی متاثر نہ ہو۔ اس قسم کی دریافتیں بارسلونا کے علاؤہ قرطبہ اور میڈرڈ بھی ہو چکی ہیں۔ ہماری زندگی میں ایسے واقعات بالکل ناپید ہیں اس لیئے تو ہم میاں بیوی بارسلونا میں اپنے قیام کے دوران اسے بار بار دیکھنے جاتے ہیں کہ ہمیں یقین ا جائے کہ ان مناظر کے ہم گواہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *